ڈولفن سکواڈ کی کارروائی ‘ملزم گرفتار‘چوری شدہ 2گاڑیاں برآمد
لاہور(نامہ نگار) ڈولفن سکواڈ پولیس نے 15 کی کال پرکارروائی کرتے ہوئے ملزم افنان کو گرفتار کر کے چوری شدہ 2گاڑیاں برآمد کر لی ہیں۔ ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق گاڑیاں ستوکتلہ اور نواب ٹاؤن کے علاقوں سے چوری کی گئی تھیں۔ چور دوسری گاڑی پنجاب سوسائٹی کے قریب چھوڑ کر موقع سے فرار کر فرار ہو گیا۔