• news

فائرنگ سے زخمی نوجوان چل بسا‘ورثاء کا سکیم موڑ پرنعش رکھ کر احتجاج

لاہور(نامہ نگار)3 روز قبل نامعلوم افراد سربازار فائرنگ کر کے 16سالہ عدنان کو شدید زخمی کر کے فرار ہو گئے تھے، عدنان کو تشویشناک حالت میں کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیاتھا،جہاں وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔ اہل خانہ نے عدنان کی نعش سکیم موڑ میںرکھ کر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی۔ احتجاج کے باعث ٹریفک بلاک ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین نے فی الفور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔انہوں نے مظاہرین سے مزاکرات کیے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا یقین دلا یاجس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیااور نعش لے کر گھر چلے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن