فیروز والہ : دیرینہ دشمنی پر فائرنگ‘ایک بھائی ہلاک ‘دوسرے سمیت 4افراد زخمی
فیروزوالہ( نامہ نگار)سرحدی آبادی جام گل میں موٹر سائیکلوں پرسوار مسلح افراد نے دوسگے بھائیوں کی گاڑیوں ڈالہ وین اور رکشہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک بھائی کو ہلاک اور دوسرے بھائی سمیت چار افراد کو زخمی کر دیا۔ مانگٹ کالر کے حیدر علی اور یوسف کے درمیان قتلوں کے مقدمات چل رہے ہیں ۔ حیدر علی نے ساتھیوں اصغر علی اور مزمل وغیرہ کے ہمراہ موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر جام گل کے قریب ڈالہ وین پر فائرنگ کرکے محمد یوسف کو ہلاک کر دیا ‘انہیں ملزمان نے مقتول یوسف کے بھائی عابد علی 30 سالہ کے رکشہ پر فائرنگ کردی جس کی زد میں عابد علی اور رکشہ سوار دوعورتوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔