• news

سابق ڈی جی ایف آئی اے غالب بندیشہ کادورہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

لاہور(نامہ نگار)سابق ڈی جی ایف آئی اے غالب بندیشہ نے وفد کے ہمراہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کادورہ کیا۔ 13رکنی وفد کاچیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیزا تھارٹی محمد کامران خان نے استقبال کیا اور اتھارٹی بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔اس موقع پر آپریشن کمانڈر پی پی آئی سی تھری محمد عاصم جسرا نے سنٹرکے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔وفد کواتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر اور پکار15اور ائی چالاننگ سسٹم بارے بتایا گیا۔ وفد نے کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن