• news

i بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے فنڈز مانگ لئے 

 اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے 18 ارب 36کروڑ 47لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مانگ لئے ہیں۔تفصیلا ت کے مطا بق چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے فنڈز درکار ہیں جو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور ووٹرز فہرستوں پر نظرثانی کے لئے استعمال کیے جائیں گے۔سمری میں موقف اپنایا گیا کہ وزارت خزانہ نے فنڈز کی فراہمی کے لئے حامی بھری ہے، وزارت خزانہ نے فنڈز کے لئے ای سی سی اور کابینہ کی منظوری کا کہا ہے، الیکشن کمیشن کو 18 ارب 36 کروڑ 47 لاکھ روپے کے فنڈز درکار ہیں، الیکشن کمیشن کو انتخابات کی نزاکت کے تحت فوری فنڈز درکار ہیں۔
 فنڈز مانگ لئے

ای پیپر-دی نیشن