iچینی 2‘ درجہ اول گھی 26 روپے کلو تک مہنگا
لاہور (کامرس رپورٹر) درجہ اول برانڈڈ گھی تیار کرنے والی گھی مل نے گزشتہ روز درجہ اول کے برانڈڈ گھی کی قیمت26 روپے کلو تک بڑھا دی‘ جس سے اس کے نرخ 418 روپے کلو سے بڑھا کر444 روپے کر دیئے گئے۔ کمپنی کی جانب سے پرچون بازاروں میں گھی کی نئی سپلائی اضافہ شدہ قیمتوں کیساتھ فراہم کی گئی۔ اسی طرح 5کلو کا ڈسپنسر پیک 2090 روپے سے بڑھا کر 2220 روپے کا کردیا گیا ہے۔ ادھر گھی ملز مالکان نے حکومت کو گھی کی قیمتوں میں مزید اضافے سے آگاہ کردیا ہے کہ ایک کلو گھی کی قیمت میں 80 روپے تک اضافے کا خدشہ ہے۔ گھی ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے، اگر ڈیوٹیز میں کمی نہ کی تو قلت اور قیمت دونوں بڑھے گی۔ واضح رہے کہ فلور ملز مالکان پہلے ہی پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں اضافے سے گرائنڈنگ چارجز اور ٹرانسپورٹ چارجز بڑھنے پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 45 روپے اضافے کا مطالبہ کر چکے ہیں جس سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت 1100روپے سے بڑھ کر1145روپے ہو جائے گی۔ مقامی تھوک مارکیٹ میں ایک کلو چینی کی قیمت 2 روپے اضافے سے 86 روپے ہو گئی۔
مہنگائی