وزارت خارجہ بہتر پھر مواصلات کو پر ائز کیوں، نوید قمر آپ ہمیں بھی اندر کرانا چاہتے ہیں، رانا تنویر
اسلام آباد (نامہ نگار) پبلک اکائونٹس کمیٹی نے وزارت خارجہ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے وزارت سے متعلقہ کئی آڈٹ اعتراضات نمٹا دیئے گئے۔ رکن کمیٹی خواجہ آصف نے وزارت خارجہ کی ایڈمنسٹریشن کو باقی وزارتوں سے بہت بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ باقی وزارتوں میں تو غدر مچا ہوا ہے۔ چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے بھی وزارت خارجہ کی تعریف کی جس پر رکن کمیٹی نوید قمر نے پی ٹی آئی کے رکن کمیٹی ڈاکٹر حیدر علی خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب کہہ رہے ہیں پھر کیوں مواصلات کو بیسٹ پرائز ملا اور ان کو ملا ہی نہیں جس پر کمیٹی میں قہقہے لگ گئے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ آپ ہمیں بھی اندر کرانا چاہتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ باتیں نہ کرو پکڑے جائو گے۔ ڈاکٹر حیدر علی خان نے نوید قمر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انہوں نے بات کی ہے۔
اندر