بھارت میں زیرحراست سمیرا کو پاکستانی شہریت کا تصدیق نامہ جاری کردیا: شیخ رشید
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں زیرحراست سمیرا کو پاکستانی شہریت کا تصدیق نامہ جاری کردیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ سمیرا کو شہریت نامہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے خاندان کی تصدیق کے بعد جاری کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے ’شہریت تصدیق نامہ‘ کا مراسلہ وزارت خارجہ کو بھیج دیا ہے، شہریت کی تصدیق پر سمیرا کو نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن سفری دستاویز جاری کر دے گا۔ شیخ رشید نے بتایا کہ سفری دستاویز جاری ہونے پر سمیرا نام کی پاکستانی شہری وطن واپس آسکیں گی، سمیرا کے ساتھ ان کی 4 سال کی بیٹی بھی پاکستان آسکے گی۔
وزیر داخلہ