عوام تبد یلی سرکار سے تنگ آ چکے:چوہدری شہباز
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) پی پی 139 کے کوآرڈینیٹر وامیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز چھینہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور دیگر اپوز یشن جماعتیں حکمرانو ں سے ڈیل کر ینگے نہ انہیں ڈھیل دینگے، عمران نیازی کا وزیراعظم بننے کا شو ق پورا ہو چکاہے اب یہ کسی طریقے سے راہ فرار کی تلا ش میں ہے ن لیگ جلد اقتدار کے ایوانوں میں ہوگی، نواز لیگ کو ختم کرنے والے خو د ختم ہو گئے مگر نواز لیگ کی عوامی مقبولیت آج بھی قائم ہے اور اسے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہونے کا درجہ حاصل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری سرفراز احمد اور چوہدری کامران ورک کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری شہباز احمد نے کہا کہ حکومت بلدیا تی انتخا با ت اسی لئے نہیں کرا رہی اسے پتہ ہے کہ اسے کہیں سے بھی سیٹ نہیں ملے گی عوام تبد یلی سرکار سے تنگ آ چکی ہے حکومتی وزیراور مشیر قومی خزانہ کی لو ٹ مار میں مصرو ف ہیں ہر کام میں لمبی دھاڑیاں لگا ئی جا رہی ہیں۔