تعلیمات اسلام پر عمل پیرا ہو نے ہی میں کامیابی ہے:پیر منظور احمد
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) آستانہ عالیہ اویسیہ نقشبندیہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر منظور احمد اویسی نقشبندی نے کہا ہے کہ تعلیمات اسلام پر عمل پیرا ہو نے ہی میں کامیابی و کامرانی ہے انبیاء کرام اور اولیاء عظام نے جو درس دیا اسے علماء کرام و مشائخ عظام نئی نسل تک پہنچا رہے ہیں حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی طرف توجہ دینا بھی ضروری ہے، اسلام آفاقی مذہب ہے جو انسانوں کی بھلائی اور معاشرتی اصلاح کی تعلیم دیتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دینی اجتماع سے خطاب کرتے کیا، صاحبزادہ پیر منظور احمد اویسی نقشبندی نے کہا کہ اللہ کے نیک بندوں سے محبت رکھنے والے کبھی گمراہ نہیں ہوتے، برگزیدہ لوگوں کی زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں اللہ کی مخلوق کی بہتری کیلئے وقف رکھی مخلوق خدا کی خدمت کو اپنا شعار بنا کر اللہ کی قربت حاصل کرنے کا درس دیا۔