عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے:صباحت الطاف
کھاریانوالہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری صباحت الطاف چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو درپیش دیرینہ بحرانوں سے نکال لائی ہے باقی ماندہ مسائل بھی جلد ہو جائیں گے عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی عوا م دوست پالیسیوں کی بد و لت عو امی مسا ئل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو رہے ہیں، حکومت قو می و سائل کو امانت سمجھ کر عو امی مسا ئل کے تد ارک کیلئے استعما ل کر رہی ہے، حکومت شہر ی علاقوں کی تعمیر و تر قی کیسا تھ سا تھ دیہی علا قو ں میں بھی تعمیر و تر قی کے اقدامات کر رہی ہے۔