جھوٹے وعدوں ‘ بے بنیاد دعوؤں سے کبھی تبدیلی نہیں آتی:اشتیاق احمد
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی ملک اشتیاق احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا تبدیلی کا نعرہ غریب عوام کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہو ا ہے ساڑھے تین سالوں میں حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی خاطر کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا نہ معاشی پالیسی میں جان ہے نہ ہی عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی خاطر علاقائی سطح پر کوئی مربوط حکمت عملی کے تحت حکومت کو ئی پالیسی مرتب کرتی دکھائی دے رہی ہے، جھوٹے وعدوں اور بے بنیاد دعوؤں سے کبھی تبدیلی نہیں آتی۔