انویسٹی گیشن آفیسر وفاقی محتسب کی گیپکو آفس گجرات میںکھلی کچہری
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)انویسٹی گیشن آفیسر وفاقی محتسب گوجرانوالہ ڈویژن کامران مقصود نے گیپکو سرکل آفس گجرات میں منعقدہ کھلی کچہری میں مختلف وفاقی محکموں کے خلاف شکایات کا فوری فیصلہ سنایا انہو ںنے سائلین کی مختلف وفاقی محکموں کے خلاف شکایات سنیں جس میں گیپکو ‘ سو ئی گیس اور دیگر وفاقی محکموں کے خلاف71 شکایات سنیں اور ان میں سے دوران سماعت 15 شکایات پر موقع پر ہی فیصلہ کر دیاگیا اور باقی 2 شکایت کو اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیاگیا۔