قائدین اہلسنت کے مشترکہ اعلان سے خوشی کی لہر دوڑ گئی: اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ ملتان میں علامہ سید مظہر سعید شاہ کاظمی،سید حامد سعید شاہ کاظمی کی میزبانی میں اہلسنت کی تمام دینی و سیاسی جماعتوں اور مشائخ عظام کا اکٹھا ہونا خوش آئند ہے،قائدین اہلسنت کے مشترکہ اعلان سے عوام اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کہ اہلسنت کی تمام جماعتیں متحد ہو کر ایک انتخابی نشان اور منشور پر عام انتخابات میں حصہ لیں گی،جس کیلئے 9 رکنی کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا،انہوں نے کہا کہ منتشر اہلسنت کی سیاسی قوت کی بحالی اور قابل عمل اقدام اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے،بانیان پاکستان نے جس عظیم مقصد کیلئے لازوال قربانیاں دیں تھیں ان کی اولادوں نے نظام مصطفٰے کو اقتدار میں لانے اور پاکستان میں اسلامی انقلاب برپا کرنے کی جدوجہد کو تیز تر کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے اس سے عوام خوشی و مسرت کا اظہار کررہی ہے،اہلسنت کے تمام سر کردہ قائدین اور اکابرین کو اپنے مستقبل کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔