• news

اوکاڑہ: عرس حضرت کرمانوالہ  لاہور ہائیکورٹ نے 28 فروری کو عدالتیں بند کرنے کی منظوری دیدی

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اوکاڑہ میں عرس حضرت کرمانوالہ کے موقع پر 28 فروری کو تعطیل کی منظوری دیدی۔ اوکاڑہ میں ماتحت عدالتیں بند رہیں گی۔ دریں اثناء چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے موقع پر 26 فروری کو بھی تعطیل کی منظوری دیدی۔ پرنسپل سیٹ سمیت علاقائی بنچوں میں کیسوں کی سماعت نہیں ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن