• news

قومی ٹیسٹ سکواڈ کی تیاریاںشروع‘عرفان اللہ کرونا کا شکار

لاہور (سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں دستیاب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ہے۔سکواڈ میں شامل 7 کھلاڑی اور دو ریزرو کھلاڑیوں نے کیمپ میں شرکت کی، کھلاڑیوں نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں فزیکل ٹریننگ کی۔عرفان اللہ کرونا وائرس مثبت آنے کی وجہ سے کیمپ میں شریک نہیں ہوئے ،زاہد محمود اسلام آباد یونائیٹڈ میں شمولیت کی وجہ سے شرکت نہیں کررہے۔اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف پاکستان سپر لیگ میں مصروف ہیں، پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑی فارغ ہونے پر کیمپ جوائن کرتے جائیں گے۔ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑی 23 فروری کو اسلام آباد جائیں گے ،24 سے 26 فروری تک آئسولیشن کریں گے اور پنڈی سٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز 27 فروری سے ہو گا۔خیال رہے کہ 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ اور پانچ ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن