• news

ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ کو آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں دھواں دھار بیٹنگ کرنیوالے ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ کو انٹرنیشنل سطح پر نمائندگی کا موقع ملنے کا امکان ہے۔سنگاپور میں پیدا ہونے والے ٹم ڈیوڈ کو ممکنہ طور پر دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیم میں منتخب کیا جا سکتا ہے۔ڈیوڈ ٹی 20 میں اپنی شاندار کارکردگی کے بعد آسٹریلوی سلیکٹرز کے لیے مرکزِ نگاہ بنے ہوئے ہیں وہ پاکستان سپر لیگ سیزن 7 ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے 205.26 کے سٹرائیک ریٹ سے 234 رنز بنا چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن