iپرویزالٰہی کو ہر حال میں راضی کریں، عمران کی بزدار کو ہدایت
ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے کہا ہے کہ پنجاب میں چوہدری پرویز الٰہی کو ہر حال میں راضی کریں اور ان کے حوالے سے ہر چیز کا خود خیال رکھیں۔ وزیراعظم کی اس ملاقات میں بعض صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔ کابینہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا اپنے وسیع وسائل رکھتے ہوئے بھی پنجاب حکومت اپنے اتحادیوں کے معاملات کا خیال نہیں رکھ سکتی تو پھر یہ مخلوط حکومت کے لئے مسائل ہی پیدا ہوں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز سے سپیکر پنجاب اسمبلی حکومت پنجاب سے خفا ہیں کیونکہ ان کی طرف سے بھیجے گئے امور کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بھی بعض معاملات پر نوٹس لے رکھا ہے اور حکومت پنجاب کے بعض اہم افسروں کو بھی کمیٹی کے روبرو طلب کر رکھا ہے۔ پنجاب کابینہ کے ایک اہم رکن نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ حکومت پنجاب اور پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے درمیان دوریاں بڑھ چکی ہیں جسے فوری طور پر کم کرنے اور سپیکر سیکرٹریٹ کے احکامات کو اکاموڈیٹ کرنے کا وزیراعظم کی طرف سے حکم دیا گیا ہے۔
ملاقات