مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ڈیرہ جمانے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان ڈیموکریٹک الائنس(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ کرلیاہے۔جے یو آئی کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان 20فروری اسلام آباد آئیں گے۔سربراہ پی ڈی ایم حکومت کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کے لئے صلاح و مشورے اور ملاقاتیں کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے 22فروری کو پارٹی کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیاہے۔مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے عمل تک اسلام آباد میں قیام کریں گے اور پی ڈی ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق وفاق میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن اتحاد پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر بھی مشاورت ہوگی۔فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں پی ڈی ایم سربراہی اجلاس، اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ سمیت دیگر امور کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔اس دوران مولانا فضل الرحمان ٹیلی فونک رابطوں کے ساتھ ساتھ براہ راست سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ حکومتی اتحادیوں کے ساتھ بھی مزید مشاورت کرنے کا پلان ہے۔
فیصلہ