عورت مارچ پر پابندی مسترد عدم اعتماد والوں پر اپنے گھر والوں کو اعتبار نہیں فواد چودھری
جہلم (نوائے وقت رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا پنڈدادنخان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہبازشریف نے آج عدالت میں کہا جو کاپیاں دیں وہ پڑھی نہیں جاتیں، سیاہی ٹھیک نہیں، چارج فریم پڑھا نہیں جارہا، اس طرح کے حربے اختیار کرکے یہ احتساب کے عمل سے بچ نہیں سکیں گے۔اپوزیشن والے عمران خان کو چیلنج کرتے ہیں اور خود اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوسکتے، مارچ والوں سے مارچ کیا واک بھی نہیں ہونی۔مولانا سمجھتے ہیں کہ مدرسے کے بچے اکٹھے کرکے یہ لوگ حکومت بدل دیں گے، حکومت ایسے نہیں بدلتی، نظریہ دینا پڑتا ہے، محنت کرنا پڑتی ہے، یہ کہتے ہیں عدم اعتماد تحریک لائیں گے، ان پر تو اپنے گھر والے اعتماد نہیں کرتے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف قرضہ نہ لیتے تو آج ادائیگی کے لیے مزید نہ لینے پڑتے، مریم صفدر بھی عدالتوں کے سامنے جھوٹ بول رہی ہوتی ہیں، یہ لوگ عوام کے مجرم ہیں، بلاول بھٹو کی سیاست ختم ہورہی ہے، بلاول بھٹو اور مریم صفدر صرف میئر کا انتخاب لڑ کر دکھادیں۔وزیراعظم چاروں صوبوں میں بڑے جلسے کریں گے اور عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔علاوہ ازیں فواد چودھری نے عورت مارچ پر پابندی لگانے کا وزیر مذہبی امور کا مطالبہ مسترد کردیا۔ ایسے معاملات میں حکومت کو پارٹی نہیں بننا چاہئے۔ سے متعلق فیصلے حکومتوں کو نہیں کرنا چاہئیں حکومت نے یہ فیصلے کئے تو پھر وہی ہوگا جو بھارت میں ہورہا ہے۔ عورت مارچ کے نعرہ پر اعتراض کیا گیا تحقیق سے پتہ چلا کہ نعروں کو فوٹوشاپ کرکے تبدیل کیا گیا۔
فواد چوہدری