iانٹر بنک میں ڈالر 47 پیسے سونا 100 روپے تولہ مہنگا
لاہور+ کراچی (نوائے وقت رپورٹ) انٹربنک میں ڈالر 47 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربنک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کی قدر 175 روپے 86 پیسے ہے۔ انٹربنک میں ڈالر کا بھاؤ ایک ہفتے کے دوران ایک روپیہ 15 پیسے بڑھا ہے۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 20 پیسے اضافے کے بعد 177.50 روپے ہے۔ جبکہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی ایک تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت آج 100 روپے بڑھی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 85 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 410 روپے ہے۔
ڈالر/سونا