• news

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کا تنازعہ حل ہونا چاہیے‘روس 

ماسکو (آئی این پی) روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کا تنازع حل ہونا چاہیے‘پاکستان سے روس کے بڑھتے تعلقات کسی اور ملک کیخلاف نہیں‘ دونوں ملکوں کے قریب آنے کا مقصد دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے‘روس پاکستانی قیادت کے امن سے متعلق بیانات کا خیرمقدم کرتا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی بریفنگ کے دوران وہاں موجود ایک بھارتی صحافی نے اعتراض کیا کہ روس پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو دورے پر تو بلا رہا ہے لیکن بھارتی تحفظات کو نظرانداز کر رہا ہے۔ترجمان روسی وزارت خارجہ نے فوری طور پر بھارتی صحافی کو دوٹوک جواب دے ڈالا۔ ماریہ زخارووا نے کہا پاکستان سے روس کے بڑھتے تعلقات کسی اور ملک کیخلاف نہیں۔ دونوں ملکوں کے قریب آنے کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔ماریہ زخارووا نے پلانٹڈ سوال کے جواب میں بھارتی حکومت کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کا پیغام بھی دے دیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ ڈالا کہ روس پاکستانی قیادت کے امن سے متعلق بیانات کا خیرمقدم کرتا ہے۔
روس

ای پیپر-دی نیشن