اپوزیشن کا منفی پراپیگنڈا کسی کام نہیں آئے گا:اقبال شیخ
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنما حاجی محمداقبال شیخ نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے گراف کو دیکھتے ہو ئے بہتر اقتصادی پا لیسیوں کو عملی طور پر آگے بڑ ھایا جارہا ہے جس کے نتیجہ میں مہنگائی کا خاتمہ اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی ہوگی، معیشت کی مضبو طی سے ملک و قوم کی خود انحصاری، خود داری کا تشخص اور نمایاں ہو سکتا ہے جس پر حکومت کی بھرپور توجہ مرکوز ہے، اپوزیشن رہنما حکومت پر بے جا تنقید کرنے کی بجائے قوم کو بتائیں کہ ان کے ادوار میں مہنگائی کا طوفان کیوں برپا رہا؟، وزیر اعظم عمران خان قوم سے سچ بولتے ہیں ان کا دامن صاف ہے اور عوام ان کے ساتھ ہیں اپوزیشن کا منفی پراپیگنڈہ کسی کام نہیں آئے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔