سماج دشمن عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں: اختر نواز
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) منشیات فروشی اور پتنگ فروشی کرنے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے معاشرہ کے دشمن ہیں ایسے لوگ کسی رعائت کے مستحق نہیں ہوسکتے جن کے قلع قمع کے لیے پولیس اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار اے ایس پی کینٹ سرکل اختر نواز اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر شکراﷲ نے جامعہ مسجد گلزار مدینہ میں نماز جمعہ کے موقع پر کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سی پی او کی طرف سے خصوصی ہدایات ہیں کہ علاقہ میں جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس دن رات اپنے فرائض ادا کرے جس کے لیے پولیس کے گشت کو بڑھا دیا گیا پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر کئی بدنام زمانہ ڈاکو گینگز گرفتار کیے ہیں۔