• news

گوجرانوالہ:اسسٹنٹ کمشنر کا دوہ ریسکیو1122کامونکی سٹیشن

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر کامونکی عثمان اسکندر نے ریسکیو 1122 کامونکی اسٹیشن کا دورہ کیا۔ ریسکیو1122کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔اسسٹنٹ کمشنر کامونکی نے ریسکیو سٹیشن کامونکی میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔انچارج آپریشنز ریسکیو1122انجم شہزاد نے اسسٹنٹ کمشنر کامونکی عثمان اسکندر کو سروس کے بارے میں بریف کیا ۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کامونکی نے بہترین طریقے سے کام کرنے اورہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے ریسکیو1122 کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن