علی پورچٹھہ:پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نگہت ناہید کو گریڈ بیس میں ترقی دے دی گئی
علی پورچٹھہ(نامہ نگار ) گورنمنٹ گرلز گریجویٹ کالج علی پور چٹھہ کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نگہت ناہید کو گریڈ بیس میں ترقی دے دی گئی حکومت پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ان کو ترقی ملنے پر گورنمنٹ چوہدری علم دین پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل محمد رفیق سابق پرنسپل شیخ ارشد جاوید پروفیسر کاشف مصطفٰی یونائیڈ ھینڈ کے صدر اخلاق حیدر چٹھہ ایڈووکیٹ ادبی تنظیم کے صدر ثاقب تبسم ثاقب سینئر صحافی مستجاب حسین زیدی ماہر تعلیم علی انصر زیدی نے مبارک باد دی ھے اور ان کی علی پورچٹھہ کے لیئے خدمات کو سراہا۔