نوشہرہ ورکاں:بجلی چوری ٹرانسفامر تباہ کرنے پر مقدمات
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) کریم بخش سومرو ایکسیئن گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں کی بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران سرویلنس ٹیم نے نواحی گاؤں قاسم پور اور لیل ورکاں میں کاروائی کرتے ہوئے غلام رسول اور منشاء کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ محمد حسین کجر سکنہ اولکھ بھائیکے نے ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر مار کر واپڈا کا ملکیتی ٹرانسفارمر تباہ کر دیا مقامی پولیس نے ایس ڈی او فہد حسین کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروا دیئے ہیں۔