رفیع گروپ کی گوادر میں خدمات قابلِ ستائش ہیں: صادق سنجرانی
لاہور(بزنس رپورٹر)ملک کے صفِ اول کے رئیل سٹیٹ ڈویلپر رفیع گروپ نے اسلام آباد بلیو ایریا میں اپنے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانانِ خصوصی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، چیئرمین رفیع گروپ، امتیاز رفیع بٹ، وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی ،سینیٹر شبلی فراز، سی ای او رفیع گروپ شہریار رفیع بٹ ، ایم ڈی رفیع گروپ شازل امتیاز رفیع بٹ، سینیٹر کہدا بابر ،سینیٹر نصیب اللہ بازئی،سینیٹر محمد قادر، سینیٹر مرزا محمد علی، سینیٹر منظور کاکڑ ،سینیٹر پرنس عمراور سینیٹر فیصل سلیم تھے۔ چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے بلوچستا ن گوادر میں خطیر سرمایہ کاری کے ذریعے گوادر کی ترقی کیلئے رفیع گروپ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنے کیساتھ ساتھ گرین پامز ہائوسنگ پراجیکٹ گوادر میں جاری ترقیاتی کاموں اور معیار کو سراہا۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ گوادر سی پیک کا مرکز ہونے کیساتھ ساتھ پاکستان دنیا بھرکے معاشی و اقتصادی مستقبل کا بنیادی نقطہ بننے جا رہا ہے۔ گوادر کی تعمیر و ترقی میں رفیع گروپ جیسے اہم ادارے کا کلیدی کردار قابلِ ستائش ہے۔ اس موقع پرایم ڈی رفیع گروپ شازل امتیاز رفیع بٹ نے شرکاء کو پراجیکٹ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔