افغانستان کیساتھ تجارت : بنکنگ کا مسئلہ ہے: سٹیٹ بنک
کراچی(کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک حکام نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت میں دوسرے ممالک کے بنکوں کے ذریعے معاہدے ممکن ہیں۔ جبکہ سٹیٹ بنک نے اس تناظر میں بارٹر ٹریڈ کی اجازت دی ہے ۔تاہم اگر کوئی بیرونی کرنسی لے کر آئے تو اسے کرنسی ڈیکلیئر کرنا ہو گی۔ ایکسپورٹ کیلئے آئی فارم معطل کیا گیا ہے جس میں 18 اشیاء شامل ہیں۔بنک حکام نے گزشتہ روز ایک اجلاس میں واضح کیا ہے کہ افغانستان میں بنکنگ کا مسئلہ ہے۔کسی دوسرے ملک سے بھی ایل سی آئے تو سٹیٹ بنک اس کو قبول کرتا ہے، افغان ایکسپورٹرز کا ایجنٹ دوبئی میں موجود ہے جہاں سے ٹرانزیکشن ہوسکتی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کیساتھ ایف بی آر اور وزارت تجارت کی مشاورت سے پاکستانی روپے میں تجارت کے راستے نکالے گئے ہیں۔جبکہ سٹیٹ بنک نے برآمدات پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔