• news

پاکستان سپر لیگ پہلا ۔ ہدف فا ئنل تک رسائی ہے: زمان خان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ سیون کے دوسرے مرحلے میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ میچ شام ساڑھے سات بجے قذافی سٹیڈیم میں شرو ع ہوگا۔ کل دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دن اڑھائی بجے کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائیگا۔ لاہور قلندر کے فاسٹ بولر زمان خان نے کہاہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں جیسن رائے بالرزکو پریشان کر رہے ہیں تو ہمارے پاس بھی فخر زمان ہیں جو اچھا کھیل رہے ہیں ان کی تسلسل کیساتھ شاندار بیٹنگ دوسرے بالرز کو پریشان کر رہی ہے۔ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا شروع ہی سے ایک اچھا میچ ہوتا ہے کھلاڑیوں کیساتھ فینز بھی پرجوش ہوتے ہیں شائقین زیادہ آتے ہیں جس کی وجہ سے خوشی ہوتی ہے ہماری کوشش ہو گی کہ اس مرتبہ بھی لاہور قلندرز کراچی کے خلاف میچ جیتے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز پی ایس ایل کی بڑی ٹیمیں ہیں سب لطف اندوز ہوتے ہیں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز جیسے میچ پی ایس ایل کیلئے بہت اچھے ہیں۔زمان خان نے اپنی بائولنگ کے حوالے سے کہا کہ ڈیتھ اوورز میں یارکرز اور سلوون کی شروع سے پریکٹس کر رہا ہوں انہی کی ضرورت ہوتی ہے جب کچھ سمجھ نہیں آتا عاقب جاوید بتا دیتے ہیں جس کا فائدہ ہوتا ہے، شاہین آفریدی اور حارث روف انٹرنیشنل کھلاڑی ہیں ان سے بہت مدد اور سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ کراچی میں فاسٹ بائولرز کیلئے آسانی ہوتی ہے لاہور میں رات کو بہت اوس پڑتی ہے بائولرز کیلئے مشکل ہوتی ہے۔زمان خان نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ لاہور قلندرز کارکردگی کو برقرار رکھے اور جیتے لاہور قلندرز کی ٹیم تینوں شعبوں میں اچھا کھیل رہی ہے فائنل تک پہنچنے کی کوشش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن