• news

بیجنگ ونٹر اولمپکس : یوکرینی اتھلیٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلا ‘کھیلوں سے معطل 

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بیجنگ میں سرمائی اولمپکس میں یوکرائن کی اتھلیٹ بوبس لیڈر لیڈیا ہنکو کا اینابولک سٹیرائیڈ کیلئے دیا گیا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیاہے۔انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے کہا کہ 14 فروری کو لیے گئے نمونے میں ڈی ہائیڈروکلورو میتھائل  ٹیسٹوسٹیرون موجود تھا۔28 سالہ ہنکو کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ۔یہ گیمز میں تیسرا مثبت ڈوپ ٹیسٹ ہے اور کراس کنٹری سکیئر ویلنٹینا کامنسکا کے بعد یوکرائنی کا دوسرا ٹیسٹ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن