• news

پشاور میں تھانے پر 2 دستی بم حملے‘ 3 اہلکار زخمی 


پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور میں پولیس سٹیشن پھندو پر یکے بعد دیگر 2 دستی بم حملوں میں 3اہلکار زخی ہوگئے جبکہ نامعلوم دہشت گرد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر کے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ سی سی پی او پشاور عباس احسن کے مطابق نامعلوم ملزم نے تھانے پر 2 دستی بم پھینکے، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ واقعے میں کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے پولیس سٹیشنز کے حوالے سے عمومی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔  سکیورٹی اقدامات اٹھائے گئے تھے۔ تاہم مذکورہ پولیس سٹیشن کے حوالے سے خصوصی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔ اہلکاروں نے جوابی کارروائی بھی کی۔  سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ذمہ داران کے تعین کے لیے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن