سونا 650 روپے تولہ مہنگا ایک لاکھ 27 ہزار 100 کا ہو گیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا رحجان جاری ہے اور آج بھی ایک تولہ سونا 650 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 650 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 27 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 558 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 968 روپے ہے۔