• news

  اراضی  قبضہ کیس ‘آصف ہاشمی کے جسمانی ریمانڈ میں 22 فروری تک توسیع 


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے کروڑوں روپے مالیتی 13 کنال 11 مرلے اراضی قبضہ کیس میں  ملوث ملزم سابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین آصف ہاشمی کے جسمانی ریمانڈ میں 22 فروری تک توسیع کر دی۔ ایف آئی اے نے مئوقف اختیار کیا کہ ملزم نے گجرات سٹی میں 13 کروڑ روپے مالیتی اراضی کو غیر قانونی طور پر قبضہ کی کوشش کی۔

ای پیپر-دی نیشن