• news

آسٹریلیا کیخلاف سیریز‘ قومی ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

لاہور (سپورٹس رپورٹر) 24سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف کراچی میں قومی ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔کراچی میں جاری کیمپ فزیکل ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کی گئی۔فواد عالم، اظہر علی اور امام الحق نے مارننگ سیشن میں بیٹنگ کی جس کے بعد سپنر یاسر شاہ کو نیٹ پریکٹس کا موقع دیا گیا۔بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیتے ہوئے بتایا کہ وکٹ پر کیسے ٹھہرنا ہے۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ تک ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی نگرانی میں کیمپ کراچی میں جاری ہے، جس کے بعد کیمپ پنڈی میں لگے گا جس میں پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑی بھی شریک ہونگے۔قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہاکہ میچ سیناریو میں پریکٹس کا مقصد کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کروانا ہے۔ میچ سیناریو پریکٹس سے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کیلئے مکمل فوکس میں مدد ملے گی۔ 90 اوور بیٹنگ اور بائولنگ کی پریکٹس کی جارہی ہے، ہماری کوشش ہے کے پہلے ٹیسٹ سے قبل کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کی مکمل تیاری کرلیں۔ امید ہے کے اگلے دو، چار روز میں بیٹرز کوآسٹریلیا کیخلاف تیاری میں بھرپور مدد ملے گی۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری قومی تربیتی کیمپ میں مقاصد کے حصول کیلئے کاوشیں کر رہے ہیں، ہفتہ کو کھیلے جانیوالے میچ سیناریو میں پریکٹس کا مقصد کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کرانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن