• news

جناح اسلامیہ کالج کے کھلاڑیوں  کوچنگ سٹاف کیلئے انعامات کا اعلان 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح اسلامیہ کالج ٹاؤن شپ لاہور کی کرکٹ ٹیم نے پنجاب یونیورسٹی کے ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ لاہور کو 87 رنز سے ہرا کر دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ حسنین علی اور شمس فرید نے بالترتیب 65 اور  40 رنز بنائے۔ شمس فرید نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ وکٹ کیپر معین الدین نے 4 کیچ پکڑ کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ جناح اسلامیہ کالج کے کپتان وسیم سجاد نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اگلے میچوں میں بھی یہ کارکردگی جاری رہے گی۔ جناح اسلامیہ کالج کے چیئرمین محمد یوسف مغل اور پرنسپل محمد یونس مغل نے کھلاڑیوں کیلئے شیلڈز سرٹیفکیٹس اور انعامات کا اعلان کیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی دستار بندی ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن