• news

پاکستانی سمندری حدود میں مچھلی کا شکار‘ 31 بھارتی ماہی گیر گرفتار 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی سمندری حدود میں مچھلی کا غیر قانونی شکار کرنے والی 5 بھارتی ماہی گیر کشتیوں کو پکڑ لیا گیا۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز نے گشت کے دوران پاکستانی سمندری حدود میں 5 ہندوستانی ماہی گیر کشتیوں کو اپنی تحویل میں لے کر 31 افراد پر مشتمل عملے کو گرفتار کر لیا۔ پی ایم ایس اے کا کہنا ہے کہ پکڑی جانے والی کشتیاں پاکستانی سمندری حدود کے اندر مچھلی کے غیر قانونی شکار میں مصروف تھیں۔
بھارتی ماہی گیر 

ای پیپر-دی نیشن