• news

مونس الٰہی کی ملاقات، اتحادیوں نے ہمیشہ ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا: چودھری سرور

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب اور وفاقی وزیر مونس الٰہی کے درمیان لاہور میں اہم ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر اعجاز شاہ اور غلام سرور خان بھی موجود تھے۔ گورنر چودھری محمد سرور اور مونس الٰہی کے درمیان سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔ چودھری سرور نے کہا کہ اتحادیوں نے ہمیشہ حکومت کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ مونس الٰہی نے کہا مسلم لیگ ق نے سیاسی معاملات میں تمام فیصلوں کا اختیار چودھری پرویز الٰہی کو دیا ہے۔ وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی منفی عزائم میں کبھی کامیابی نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا کہ اپوزیشن کو ہر بار ناکامی ہوئی اب پھر ہوگی۔
مونس الٰہی ملاقات

ای پیپر-دی نیشن