آسٹریلوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو 14 مارچ سے فضائی آپریشن کی اجازت دیدی
کراچی(این این آئی)آسٹریلوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فضائی آپریشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے پاکستان سے آسٹریلیا کے لیے پی آئی اے کے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔آسٹریلوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو آسٹریلیا کے لیے 14 مارچ سے فضائی آپریشن کی اجازت دی ہے، ابتدائی طور پر پی آئی اے آسٹریلیا کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں شروع کرے گا۔ آسٹریلوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو پی آئی اے نے پاکستان سے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کی درخواست دی تھی۔
آسٹریلیااجازت