سعودی عرب کا کینیا کے لیے قرآن مجید کے32 ہزارنسخوں کا تحفہ
نیروبی (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور، دعوت وارشاد، قرآن مجید کی طباعت کے ذمے دارادارے شاہ فہد کمپلیکس کے نگران اعلی الشیخ ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ کی جانب سے کینیا کو قرآن مجید کے باترجمہ 32700 نسخے بھیجے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیروبی میں سعودی سفیر خالد بن عبداللہ السلمان نے خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے کینیا کے حکام کو قرآن مجید کے یہ نسخے حوالے کیے ہیں۔اب تک سعودی عرب کی جانب سے کینیا کو بھیجے گئے قرآن مجید کے نسخوں کی تعداد 73050 تک پہنچ گئی ۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں کینیا کے مسلمانوں کی سپریم کونسل کے صدر حسان اولی نعدو، متعدد مبلغین اور ممتاز اسلامی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔سعودی سفیرنے اس بات پرزوردیا کہ یہ تحفہ اسلامی دنیا میں اسلام اورمسلمانوں کی خدمات میں مملکت کے پیغام کاعملی مظہرہے۔