• news

افغان حکام کا پوست کی  کاشت اور منشیات کی  پیداوار کا جائزہ لینے کا منصوبہ

فیض آباد، افغانستان(شِنہوا) افغان حکام صوبہ بدخشاں میں افیون کے لئے  پوست کی کاشت، منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کی روک تھام  کے لیے پر عزم  ہیں۔صوبہ  کے انسدادِ منشیات کے محکمے کے سربراہ قاری حفیظ اللہ شفیقی نے  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں  سال بدخشاں میں پوست کی کاشت اور اس  سے غیر قانونی منشیات بنانے کے عمل  میں کافی  حدتک کمی آئی ہے۔شفیقی نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال پوست کی کاشت اور اس سے  غیر قانونی منشیات کی پیدوار میں تقریبا 80 سے 90 فیصد کمی آئی ہے۔عہدیدارنے یہ بات  بھی زور دے کر کہی  کہ داریم، آرگو اور بہارک  سمیت صوبہ کے کئی اضلاع میں پوست کی کاشت پہلے ہی نہ ہونے کے برابرحد تک کم ہو چکی ہے اور صوبے کو مکمل طور پر اس لعنت سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔طالبان کے زیر اثر انتظامیہ نے پوست کی پیداوار اور اسمگلنگ کے ساتھ ساتھ چوری، ڈکیتی اور کسی بھی قسم کی لاقانونیت سمیت  غیر قانونی سرگرمیوں سے نمٹنے  کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن