• news

کسووال: دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے سب انسپکٹر جاں بحق 

کسووال (نامہ نگار) دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے سب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا۔ جی ٹی روڈ پر 136/9 ایل کے قریب سب انسپکٹر ریاض نے ہائی ایس وین کو رکنے کا اشارہ کیا وین ڈرائیور گاڑی لیکر فرار  ہو رہا تھا محمد ریاض نے تعاقب کر کے ڈرائیور کو پکڑ لیا، اسی دوران محمد ریاض کو ہارٹ اٹیک ہوا اور وہ سڑک پر گر گیا اور اس کی روح پرواز کر گئی۔

ای پیپر-دی نیشن