• news

سرگودھا میں حادثات  2 موٹر سائیکل سوار جاںبحق محکمہ تعلیم کا افسر مارا گیا

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا جھنگ روڈ سے محکمہ تعلیم کے افسران کی کار کے حادثہ میں ایک افسرجاں بحق اور دو افسران شدید زخمی ہو گئے، جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ سرگودھا کے متوفی کی نعش اچانک گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ جن کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں محکمہ تعلیم کے ملازمین، معززین اور تمام مکاتب فکر کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر و جمیل کی دعائیں کی گئیں۔ سرگودھا لاہور روڈ پر ٹریفک کے ہولناک حادثہ میں دو موٹر سائیکل سوار جاںبحق ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے سپرد کر دی گئیں۔ سرگودھا لاہور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے سرگودھا شہر کے علاقوں غنی پارک موٹر سائیکل سوار 62 سالہ محمد اسلم اور 50 سالہ محمد وکیل کو کچل دیا۔ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

ای پیپر-دی نیشن