• news

مصر، سکیورٹی فورسز کی  کارروائی کے9 جرائم پیشہ ایک پولیس اہلکار ہلاک

قاہرہ(اے پی پی)مصر کے صوبے نیل ڈیلٹا میں دکاہلیا کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کیجرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران 9 جرائم پیشہ اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ چینی خبر رساں ادارے نے مصری وزارت داخلہ کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ منشیات کی سمگلنگ اور مسلح ڈکیتیوں میں ملوث مجرموں نے صوبے کے ایک گائوں  میں اپنی سرگرمیوں کے لیے ایک ٹھکانا بنایا تھا سکیورٹی فورسز کے حکام نے بتایا کہ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 9 مشین گنیں، بڑی تعداد میں گولیاں، 350 کلو گرام چرس، 6کلو گرام چرس اور 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی  ۔

ای پیپر-دی نیشن