• news

نائیجیریا ،ریاست زمفارا کی پولیس نے  ڈاکوئوں  سے24 مغوی افراد  بازیاب کرالیے

ابوجا(اے پی پی)نائجیریا کی  پولیس نے شمال مغربی ریاست زمفارا سے اغوا کیے گئے 24 افراد کو بازیاب کرالیا۔ چینی خبر رساں ادارے  نے زمفارا پولیس کے ترجمان محمد شیہو  کے حوالے سے بتایا کہ   ریاست  کے گائوں  غرگورگوراواپر مسلح ڈاکوئوں نے حملے کے دوران 24افراد کو اغوا کیا جن میں ایک سات سالہ بچہ بھی شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں اور ڈاکو ئوں کے درمیان گھنٹوں جاری جھڑپ کے بعد ڈاکوئوں کے چنگل سے 24 افراد کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن