• news

 اغوا شدہ حساس ادارے کے اہلکار کی ٹکروں میںتقسیم نعش برآمد

لاہور(وقائع نگار) کینٹ نشاط کالونی گندہ نالہ سے 7 روز قبل اغوا ہونے والے حساس ادارے کے اہلکار کی ٹکروں میں نعش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ قانونی کارروائی کے بعد نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول علی یار جین مندر سبحان سنٹر اپنے دوست کے ساتھ ہاسٹل میں رہتا تھا۔ علی یار نے 14 فروری کو کراچی میں حساس ادارے کے دفتر میں حاضری دینا تھی اور 13 فروری کو لاہور سے جانا تھا لیکن مزنگ کے علاقہ سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ پولیس نے بھائی اسرار احمد کی درخواست پر 17 فروری کو مزنگ تھانہ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیکر تفتیش کی جس کی نشاندہی پر نشاط کالونی گندہ نالہ سے مقتول علی یار کی جسم کے حصے برآمد کرلئے گئے۔ بھائی اسرار کے مطابق علی یار کی کسی سے دشمنی نہ تھی۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر مردہ خانہ منتقل کردیا اور تفتیش شروع کردی۔

ای پیپر-دی نیشن