عطائیوں کیخلاف چھاپے،35,876 کے کاروباربند
لاہور (نیوزرپورٹر)صوبہ بھر میں اتائیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ 2 ہفتوں میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن نے 25شہروں میں 154عطائیوں کی دکانیں سربمہرکردیں۔کمشن کی ٹیموں نے پولیس کے ساتھ مل کر 1,345 علاجگا ہوں پر چھاپے مارے۔ ان میں 387 ایسے اتائی ہیں،کمشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک کمشن نے35,876 اتائیوں کے کاروباربند کر دئیے جبکہ 28,810 اتائیوں کے مراکز پر کاروبار ترک کردئیے گئے ہیں۔ جبکہ 764علاجگاہوں کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ بڑی کارروائیوں میں لاہور،قصور اور سیالکوٹ ہر ایک میں 12، شیخوپورہ اوراوکاڑہ میں گیارہ گیارہ جبکہ ملتان اور گجرانوالہ ہر ایک میں 10مراکزسر بمہر کیے گئے۔ لاہور میں جن اتائیوں کے اڈوں کو بند کیاگیا ان میں شبیر پہلوان، لاچیانوالہ ہڈی جوڑ،چیمہ کلینک،چاچا اسلم دندان ساز،سبطین افضل ڈینٹل ماسٹر،عبدالروف کلینک،اعجاز کلینک،حسن ہومیوپیتھک کلینک،اظہر کلینک،فیاض میڈیکل سٹور،شکیل کلینک اور علی ڈینٹل کلینک شامل ہیں۔