• news

میڈرڈ کے تفریحی پارک میں  چھت گرنے سے 13 افراد زخمی

میڈرڈ (شِنہوا)میڈرڈ کے پاکیوڈی اٹریکشینز تفریحی پارک میں ایک آڈیٹوریم کی چھت جزوی طور پر گرنے سے 13 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 8 کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔مقامی ہنگامی خدمات نے بتایا کہ پارک کے "گرینڈ تھیٹر" میں نجی تقریب جاری تھی کہ اس دوران 200 مربع میٹرز پرمو جود پلاسٹر بورڈ کی چھت گرگئی۔ تمام زخمیوں کی عمریں 30 سے 50 برس کے درمیان ہیں، ان میں 8 کو زخموں کے باعث طبی امداد کی ضرورت پڑی۔ فائربریگیڈ نے جگہ کا معائنہ کرکے اسے محفوظ قرار دیا جبکہ مقامی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔میں 8 کو زخموں کے باعث طبی امداد کی ضرورت پڑی۔ فائربریگیڈ نے جگہ کا معائنہ کرکے اسے محفوظ قرار دیا جبکہ مقامی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن