• news

محمد عامر کی کمی شد ت سے محسوس کی : بابر اعظم

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کپتان کراچی کنگز بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف پی ایس ایل سیزن 7 کے اٹھائیسویں میچ میں شکست پر کہا ہے کہ انھوں نے فاسٹ بائولر محمد عامر کی کمی شدت سے محسوس کی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 23 رنز سے شکست کے بعد کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ‘محمد عامر کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔انھوں نے کہا ہم چیزوں کو پلان کے مطابق سر انجام نہیں دے سکے، انجریز کی وجہ سے کارکردگی پر بہت فرق پڑا، انھوں نے مزید کہا کہ محمد عامر سمیت تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی شدت سے محسوس ہوئی، میر حمزہ نے آ کر بولنگ کو سہارا دیا اور اچھی بائولنگ کی۔

ای پیپر-دی نیشن