جب رضوان آئے تو ملتان سلطانز زیادہ مضبوط ہوگئی: علی ترین
لاہور(سپورٹس رپورٹر)علی ترین نے کہا ہے کہ جب رضوان ٹیم میں آئے تو وہ زیادہ مضبوط ہوگئی، رضوان ہمیشہ مثبت رہتے ہیں ٹیم اچھا پرفارم کرے یا نہیں ہمیشہ مسکراتے رہتے ہیں۔ ملتان سلطانز کا ہمیشہ سے بہت اچھا کامبینیشن رہا ہے، شاہنواز دھانی آن فیلڈ اور آف فیلڈ سب کو تفریح مہیا کرتے ہیں۔ ملتان سلطانز کے فینز کو شاہنواز دھانی متحرک رکھتے ہیں، چاہتا ہوں لاہور اور ملتان فائنل میں ہوں، ان میں جو بھی جیتے گا مجھے خوشی ہوگی۔